تمہارے بعد۔۔

تمہارے بعد اب ہر گز____ محبت ہو نہیں سکتی
کسی دُوجے کے خاطر یہ سہولت ہو نہیں سکتی

یہ اچھی بات ہے روتا نہیں ہوں____ سامنے ورنہ
سبھی کے سامنے رونے سے__ عزت ہو نہیں سکتی

تمہارے ساتھ رہتا تھا تو راحت تھی مرے دل کو
تمہارے بن ہمارے دل کو__ راحت ہو نہیں سکتی

ہمارا کام تو ہے پیار سے ملنا_____ ہر اک سے ہی
کبھی نفرت سے ملنا___ اپنی عادت ہو نہیں سکتی

بھلے اس سے محبت ہو مجھے__ چاہے نہ ہو حیؔدر
مگر ہرگز بھی مجھ کو اس سے نفرت ہو نہیں سکتی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top