تم سے ملتے ہیں تو دنیا سے بھی مل لیتے ہیں

تم سے ملتے ہیں تو دنیا سے بھی مل لیتے ہیں
تم جو آتے ہو تو ترتیب الٹ جاتی ہے
دھند جیسے کہیں چھٹ جاتی ہے
نرم پوروں سے کوئی ہولے سے
دل کی دیوار گرا دیتا ہے….

ایک کھڑکی کہیں کھل جاتی ہے
آنکھ اک جلوہ صد رنگ سے بھر جاتی ہے
کوئی آواز بلاتی ہے ہمیں……

تم جو آتے ہو
تو اس حبس ، دکھن کے گھر سے
رنج آئندہ و رفتہ کی تھکاوٹ سے
نکل لیتے ہیں….
تم سے ملتے ہیں تو
دنیا سے بھی مل لیتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top