خسرو رین سہاگ کی۔۔۔۔

خسرو رین سہاگ کی،جو میں جاگی پی کے سنگ
تن مورا من پیا کا،جو دونوں ہی اک رنگ

“خسرو” دریا پریم کا جو الٹی وا کی دھار
جو ابھرا سو ڈوب گیا، _ جو ڈوبا سو پار

خسرو بازی پریم کی میں کھیلوں پی کے سنگ
جیت گئی پیا مورے ہار گئی پی کے سنگ

میں تو پیا سے نینا لگا آئی رے
اب جو ہوگا سو دیکھیں گے
میں تو پیا سے نینا لگا آئی رے

سہونی صورت یا مہونی مورت یا
میں تو ہند کے بیچ سما آئی رے

اپنی چھب بنا کے جو میں پی کے پاس گئی
چھب دیکھی جب پیا کی موہے اپنی بھول گئی

چھاپ تلک سب چھین لی رے موسے نیناں مِلائی کے
بات اہم کر دی رے موسے نینا ملائی کے

خسرو نظام کے بل بل جاؤں
اپنے ہی رنگ میں رنگ لی نی
رے موسے نیناں مِلائی کے

خسرو نظام سے بات جو لگی
موہے سُہاگن کی نی رے موسے نینا مِلائی کے

حضرت امیر خسرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top