تمہاری یاد کا موسم۔۔۔۔۔

تُمھاری یاد کا موسم
جو ہر اِک دکھ سے گہرا ہے
نجانے کتنی مُدت سے
ہمارے مَن میں ٹھہرا ہے
مگر تُم نے نہیں دیکھا، مگر تُم نے نہیں جانا

تُمھارے پیار کا موسم
جو ہر موسم سے پیارا تھا
میرے ان بیکراں لمحوں کا واحد سہارا تھا
مگر تُم نے نھیں سوچا، مگر تُم نے نھیں دیکھا

تُمہارے بعد کا موسم
اک کالی گھات جیسا ہے
نہ جیتی ہو، نہ ہاری ہو
اک ایسی مات جیسا ہے
مگر تُم نے نہیں دیکھا، مگر تُم نے نہیں جانا
(امجد اسلام امجد)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top