Category: شاعری

شاعری

دونوں اپنے آپ میں تشنہ

دونوں اپنے آپ میں تشنہ، دونوں خاک اُڑانے میںفرق ہی کتنا رہ جاتا ہے دشت میں اور دیوانے میں میری خاموشی ہی شاید میرے بیان سے بہتر تھیمیں نے اپنا آپ گنوایا اپنا آپ بتانے میں یہ جو مجھ میں اور طرح کا شخص دکھائی دیتا ہےدیکھو ! میری عمر لگی ہے یہ تصویر بنانے […]

جو دل میں اتریں۔۔۔

جو دل میں اتریں وہ دل سے اتر بھی جاتے ہیںکہ آنے والے مسافر گزر بھی جاتے ہیں خیال رکھنا بھرم انتظار کا رہ جائےتمہیں پتا ہے کئی زخم بھر بھی جاتے ہیں ہماری حدِ سفر جبرئیل سے پوچھوجدھر کوئی نہیں جاتا ادھر بھی جاتے ہیں کنارے بیٹھنے والوں کو با خبر کر دوذرا سی […]

چلو خیر ہے۔۔۔

‏مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا‏جو نہ مل سکا، چلو خیر ہے !‏میری زندگی بھی گزر گئی‏تو بھی جا چکا، چلو خیر ہے !!‏یہ گھٹے گھٹے سے ہیں سلسلے‏یہ رکے رکے سے ہیں تعلقات‏نہ میں کہہ سکی، کبھی کھل کےکچھ‏نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے !!🖤

عید۔۔۔۔۔

دل کو یہ ضد ہے کہ اب عید مناوں میں بھیکوئی اس دل سے کہے دل نہ جلائے میرا کہیں عیدیں ہیں تو خوشیاں ہیں زمانے بھر کییہاں عیدوں پہ فقط حسرت و غم ہے میرا سر پہ تپتے ہوئے سورج کی وہی چادر ہےاور بستر ہے وہی گرد میں ڈوبے رستے وہاں کپڑے ہیں […]

اے غم یار تجھے کہاں رکھا جائے۔۔۔۔

جن پہ ہر بھید مسافت کا عیاں رکھا جائےایسی آنکھوں میں کوئی خواب کہاں رکھا جائے چار سُو گرتے مکانوں سا ہو اک شور جہاںایک ہی سمت وہاں دھیان کہاں رکھا جائے کعبہ دل کے سوا یہ جو خدا کا گھر ہےاے غمِ یار تجھے اور کہاں رکھا جائے خادم رزمی

زندگی یوں بھی تو۔۔۔

زندگی یوں تو کٹ ہی جاتی ہےخواہشوں کے اُلٹ ہی جاتی ہے کوئی چلتا ہے ایک چال غلطساری بازی پلٹ ہی جاتی ہے لاکھ بکھری ہو لاکھ اُلجھی ہوہر کہانی سِمٹ ہی جاتی ہے کتنا بھاگیں، کہیں بھی چھُپ جائیںموت آ کر لپٹ ہی جاتی ہے خواب کیا تھا کہ اُس کی ہر تعبیرپاس آ […]

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہیمیری وحشت تری شہرت ہی سہی قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی میرے ہونے میں ہے کیا رسوائیاے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنےغیر کو تجھ سے محبت ہی سہی اپنی ہستی ہی سے ہو جو […]

ستاروں تم تو سو جاؤ

پریشاں رات ساری ہے ستاروں تم تو سو جاؤسکوتِ مرگ طاری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میںہمیں پہ رات بھاری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ ہمیں تو آج کی سب پوں پھٹے تک جاگنا ہوگایہ ہی قسمت ہماری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ تمھیں کیا […]

یہ کاغذی پھول جیسے چہرے۔۔۔

یہ کاغذی پھول جیسے چہرےمذاق اڑاتے ہیں آدمی کاانہیں کوئ کاش یہ بتادےمقام اونچا ہے سادگی کاانہیں بھلا زخم کی خبر کیا؟کہ تیر چلتے ہُوئے نہ دیکھااداس آنکھوں میں آرزو کاخون جلتے ہُوئے نہ دیکھااندھیرا چھایا ہے انکے آگےحسِین غفلت کی روشنی کایہ صحنِ گلشن میں جب گئے ہیںبہار ہی لوٹ لے گئے ہیںجہاں گئے […]

آوارگی۔۔۔

یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگیاس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگیکل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیامیں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگیلوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاںہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگییہ درد کی تنہائیاں […]

Back To Top