رحمت الہی

نیتیں بہت طاقتور ہوتی ہیں۔ اعمال، زندگی اور رزق کے سارے نتائج نیتوں پر منحصر ہوتے ہیں۔ جب آپ کی نیت صاف ہوتی ہے تو پھر اللہ کا کرم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ صاف دل کے ساتھ آپ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اللہ کی رحمت اور اس کی نوازشات آپ کے ساتھ ہوتی ہیں، بنا کسی ظاہری سبب کے۔ پھر آپ کی ایسے ایسے ذریعوں سے مدد ہوتی ہے کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ پھر اچانک سے آپ کو کسی ان دیکھی مشکل سے بچا لیا جاتا ہے۔ کسی انسان کی حقیقت آپ پر کھول کر اُس کے شر سے آپ کو محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ جو مفید مواقع لوگ آپ سے چھیننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اللہ اُن سے بھی زیادہ بہتر اور بڑے مواقع آپ کو عطا کر دیتا ہے۔ جو لوگ آپ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اللہ ان کے ارادوں کو بے نقاب کر دیتا ہے اور آپ کو سب کے سامنے لے آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top