سکون قلب

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ اپنی گفتگو میں فرماتے ہیں کہ:
کسی کا سکون قلب برباد نہ کرو تو سکون قلب مل جائے گا، دوسروں کو خوش رکھا کرو تو سکون قلب مل جائے گا، پیسوں سے محبت نہ کرو تو سکون قلب مل جائے گا، خواہشات کو ضد کی حد تک نہ اچھالا کرو تو سکون قلب مل جائے گا۔ دعا پر ضد نہ کرو، اگر منظور کر لیتا ہے تو سبحان اللہ۔ جب فیصلہ اللہ کی منظوری پر ہے تو نامنظوری بھی منظور ہے ۔ نامنظور بھی اسی نے کیا۔ نامنظور خواہش کا اتنا احترام کرو جتنا منظور کا۔ اگر یہ فرق سمجھ میں نہیں آتا تو سکون قلب نہیں ملے گا۔

گفتگو والیم 1 تا 5 صفحہ نمبر 46

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top