چاند سے نہیں کہنا۔۔۔
رات کے غلافوں میںخواب تم نہیں رکھناچاند سے نہیں کہنا کچھ ہمارے بارے میںچغلیاں ستاروں کے بس میں ہیں تو کرنے دوخاموشی کی چادر کو سر پہ تان کر تنہاشاعری پڑھا کرنا..شاعری بھی میری ہواور آئینے جیسیجس کو تم جہاں سے بھی،پڑھ کے دیکھ لو تو بسخود کو تم نظر آؤ… بادلوں کے بارے میں […]
یہ زخم میرے سہی، تیر تو اٹھا لے جا۔۔۔
وفا کے خواب محبت کا آسرا لے جااگر چلا ہے تو جو کچھ مجھے دیا لے جا مقامِ سُود و زیاں آگیا ہے پھر جاناںیہ زخم میرے سہی تِیر تو اُٹھا لے جا یہی ہے قسمتِ صحرا یہی کرم تیراکہ بُوند بُوند عطا کر گھٹآ گھٹا لے جا غرورِ دوست سے اِتنا بھی دل شکستہ […]
کہانی کا خلاصہ بس۔۔۔۔۔
سنواب کوئ خوش فہمی کے آویزے نہیں پہنوکہ زیور جو بھی ہوجچنے کی بس اک عمر ہوتی ہےہنسی کی پائلیں بجتی ہوئ ہر عمر میں اچھی نہیں لگتیںسلگتی اوردھیمی مسکراہٹ لب پہ رکھےقناعت کی ردا اوڑھےحقیقت کے نگینے سے جڑی انگشتری پہنےفقط ایک جنبش ِ دست مہرباں سے اگر چاہوتو وہ لکھتی چلی جاؤجسے لکھا […]
ذرا سی دیر تھی۔۔۔
ذرا سی دیر تھی بس اک دیا جلانا تھااور اس کے بعد فقط آندھیوں کو آنا تھا میں گھر کو پھونک رہا تھا بڑے یقین کے ساتھکہ تیری راہ میں پہلا قدم اٹھانا تھا وگرنہ کون اٹھاتا یہ جسم و جاں کے عذابیہ زندگی تو محبت کا اک بہانہ تھا یہ کون شخص مجھے کرچیوں […]
اجازت بھی چشم یار تو دے
یہ دِل کسی بھی طرح شامِ غم گزار تو دےپھر اس کے بعد وہ عمروں کا انتظار تو دے ہوائے موسمِ گُل جانفزا ہے اپنی جگہمگر کوئی خبرِ یارِ خوش دیار تو دے ہمیں بھی ضد ہے کہاں عمر بھر نبھانے کیمگر وہ ترکِ تعلق کا اختیار تو دے بجا کہ درد سری ہے یہ […]
تم اور میں۔۔۔
رہ گزر ختم ہوئی جاتی ہے آگے جا کرچھوڑ آئے ہیں کہاں اپنا نشاں تم اور میں بے حسی شرط ہی ٹھہری تھی رفاقت میں اگرکس لیے کرتے رہے جاں کا زیاں تم اور میں میں نے پوچھا کہ کوئی دل زدگاں کی ہے مثالکس توقف سے کہا اس نے کہ ہاں تم اور میں […]
بہت آسان ہے کہنا۔۔۔
نہ جینے کی سہولت ہے نہ مرنے کی اجازت ہےبہت آسان ہے کہنا، مجھے تم سے محبت ہے مجھے اُس کی، اُسے اُس کی، اُسے اُس کی ضرورت ہےسوائے اِس مصیبت کے یہ دنیا خوبصورت ہے غمِ ہستی ، غمِ بستی ، غمِ دوراں، غمِ ہجراںاور اس پر بھی دھڑکنا دل کا، ہم کو اس […]
۔۔۔۔اور بس
ﺩﮬﮍﮐﻦ ﮐﯽ ﺍﻟﮭﺠﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﻨﻮﺍﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺲﮐﺎﻏﺬ ﭘﮧ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﺍُﺗﺎﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺲ ﺑﺲ ﺍِﺗﻨﺎ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺁﻭﺍﺯ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺗﮭﯽﺍِﺗﻨﺎ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﭘﮑﺎﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺲ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﺗﮭﯽ ﻧﮧ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﺗﮭﺎﮨﻢ ﮐﻮ ﻓﻘﻂ ﺧﯿﺎﻝ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺲ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍُﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺎﻣﺤﺴﻦ […]
مانگے بنا ہمیں یہ رعایت بھی ہو گئی۔۔۔
مانگے بنا ہمیں یہ رعایت بھی ہو گئیرونا چھپاتے، ہنسنے کی عادت بھی ہو گئی ویسے تو اس سے پہلے بھی خانہ خراب تھاپھر یوں ہؤا کہ ہم کو محبت بھی ہو گئی دیکھا ہے تو نے آئینہ جڑتے ہوئے کبھیوہ دل ہی کیا کہ جس کی مرمت بھی ہو گئی اتنا بتا دے کھو […]
محبت چپ نہیں رہتی۔۔۔
انتخاب از فرحت عباس شاہ:- محبت چپ نہیں رہتی وہ بولی دل کو کوئی بے یقینی ہے محبت میںمیں بولا، ٹھیک ہے پر عشق تو ایمان ہوتا ہے وہ بولی آرزوئیں دل کے اندر بین کرتی ہیںمیں بولا، ٹھیک ہے مجھکو سنائی دیتے رہتے ہیں وہ بولی ہم تو جیسے اک مسلسل دکھ کے قیدی […]