چلو چھوڑو۔۔۔۔۔
چلو چھوڑومیرا ہونا نہ ہونا اِک برابر ہےتم اپنے خال و خد کو آئینے میں پھر نکھرنے دوتم اپنی آنکھ کی بستی میں پھر سے اِک نیا موسم اُترنے دو!۔۔’’ میرے خوابوں کو مرنے دو ‘‘۔نئی تصویر دیکھوپھر نیا مکتوب لکھّوپھر نئے موسم نئے لفظوں سے اپنا سلسلہ جوڑومیرے ماضی کی چاہت رائیگاں سمجھومیری یادوں […]
عذاب دید میں آنکھیں۔۔۔۔
عذاب دید میں آنکھیں لہو لہو کر کےمیں شرمسار ہوا تیری جستجو کر کے سنا ہے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ہےچلیں گے ہم بھی مگر پیرہن رفو کر کے مسافت شب ہجراں کے بعد بھید کھلاہوا دکھی ہے چراغوں کی آبرو کر کے زمیں کی پیاس اسی کے لہو کو چاٹ گئیوہ خوش […]
قید میں گزرے گی۔۔۔
قید میں گزرے گی جو عمر بڑے کام کی تھیپر میں کیا کرتی کہ زنجیر ترے نام کی تھی جس کے ماتھے پہ مرے بخت کا تارہ چمکاچاند کے ڈوبنے کی بات اسی شام کی تھی میں نے ہاتھوں کو ہی پتوار بنایا ورنہایک ٹوٹی ہوئی کشتی مرے کس کام کی تھی وہ کہانی کہ […]
تو کہ سورج تھا۔۔۔
تُو مخاطب تھا، کوئی بات وہ کرتا کیسےتیری آنکھوں میں جو ڈوبا تھا، ابھرتا کیسےمیں جسے عمرِ گریزاں سے چرا لایا تھاوہ ترے وصل کا لمحہ تھا گزرتا کیسے میری مٹی میں فرشتوں نے اسے گوندھا تھامیرے پیکر سے ترا رنگ اُترتا کیسےمیں نے کافر کو دلیلِ رُخِ روشن دی تھیحُسنِ یزداں سے مکرتا تو […]
ذرا ذرا۔۔۔۔
چاہتوں کے سلسلے !! اور بے خودی ذرا ذرا !!وہ مختصر سی خواہشیں !! اور چاہ ذرا ذرا !! کس ادا سے مانگ لوں !! کہ مل جائے تو مجھے !!اک دعا،منتظرِ لب !! اورعاجزی ذرا ذرا !! اے دل کانچ کے یہ خواب ھیں !! پلکیں کھلی تو کچھ نہیں !!بڑی حسرتیں ھیں جینےکی […]
راستوں کی مرضی ہے
“راستوں کی مرضی ہے” بے زمین لوگوں کوبے قرار آنکھوں کوبد نصیب قدموں کوجس طرف بھی لے جائیںراستوں کی مرضی ہےبے نشاں جزیروں پربد گمان شہروں میںبے زبان مسافر کوجس طرف بھی بھٹکائیںراستوں کی مرضی ہےروک لیں یا بڑھنے دیںتھام لیں یا گرنے دیںوصل کی لکیروں کوتوڑ دیں یا ملنے دیںراستوں کی مرضی ہےاجنبی کوئی […]
بجز ترے کوئی اور۔۔۔
جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرےتو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے لٹ کے بھی خوش ہوں کہ اشکوں سے بھرا ہے دامندیکھ غارت گر دل یہ بھی خزانے میرے آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے کاش تو بھی کبھی آ […]
کہیں چاند راہوں میں کھو گیا
کہیں چاند راہوں میں کھو گیا کہیں چاندنی بھی بکھر گئی ہم ڈھونڈ ڈھونڈ تھک گئے جہاں تلک نظر گئی وہ تو مانند شب تاریک راہوں کا مسافر تھا چاند بھی تو اسی کا ہمسفر سفر کی ایک ہی سمت ،ایک ہی رہگزر رہی اے تارہ شب تجھ کو بھی تو ہے معلوم زندگی ہماری […]
کچھ عشق کیا۔۔۔۔
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا کچھ عشق کیا کچھ کام کیاوہ لوگ بہت خوش قسمت تھےجو عشق کو کام سمجھتے تھےیا کام سے عاشقی کرتے تھےہم جیتے جی مصروف رہےکچھ عشق کیا کچھ کام کیاکام عشق کے آڑے آتا رہااور عشق سے کام الجھتا رہاپھر آخر تنگ آ کر ہم نےدونوں کو ادھورا چھوڑ […]
زندگی اے زندگی
کوئی تم سے پوچھےستاروں کی رونق، چراغوں کی قربت، شبستاں کے اسرارکافی نہیں تھےجو تم نے کسی طاقِ دل سے لرزتی ہوئی موم بتی کی لوبھی چرا لیکوئی ہم کو دیکھے سرِ رہگزر ایسے بیٹھے ہیں جیسےکسی نے ذرا بھی جو پوچھا تو اس سے بگڑ کر کہیں گےیہ دیر و حرم تو نہیں، […]